ابنا: اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے بحیرۂ احمر کے نزدیک مقبوضہ فلسطین کے ساحلی علاقوں میں کچھ مشکوک دھماکے کئے ہیں۔المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اردنی ذرائع نے آج بتایا کہ اسرائیلی حکام نے جنوبی فلسطین کے ساحلوں پر مشکوک دھماکے کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اردنی حکام نے ان دھماکوں کے منفی نتائج اور ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے اور ان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے ان مشکوک دھماکوں کی وجہ سے اردن کے ساحلی علاقے عقبہ کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئي ہے۔
23 فروری 2013 - 20:30
News ID: 394251
صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے ساحلی علاقوں میں مشکوک دھماکے کئے ہیں۔